04-04-2018

سپریم کورٹ نے آئین کے  آرٹیکل58/2بی کی بحالی سے متعلق اور 19ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں خارج کردی  ہیں ۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کور ٹ بنچ نے دوران سماعت قرار دیا کہ 19ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست غیر موثر ہوچکی ہے جبکہ عدالت اٹھارویں اور انیسویں ترمیم پر اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔

 چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 52/2 بی کی بحالی سے متعلق درخواست خارج کردی  ہے اور یہ درخواست میرٹ پر نہ ہونے کے باعث خارج کی جاتی ہے۔