04-04-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کی تقرری سےمتعلق درخواست پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور آئی جی خیبر پختونخوا کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

 جسٹس عامرفاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز خیبر پختونخوا اختر علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کی تقرری خیبر پختونخوا پولیس آرڈی نینس 2016ء اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے اور  اس کو خلاف ضابطہ ترقی دی گئی کیونکہ قانون کے مطابق گریڈ 21 یا 22 کا افسر ہی آئی جی تعینات کیا جاسکتا ہےلہذا آئی جی پختونخوا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔