30-05-2017

سندھ ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کی معطلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر فریقین نے دلائل مکمل کرلیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اللہ ڈنو خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے  دو رکنی  بینچ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کردی۔