16-03-2017

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی ساڑھے تین سال صوبائی پولیس سربراہ رہنے کے بعد آج اپنے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔

آئی جی پولیس ناصر خان درانی نے ستمبر دو ہزار تیرہ میں بطور آئی جی خیبر پختونخوا کا چارچ سنبھالا اور آج وہ پینتیس سالہ ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں ۔انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس میں کئی اصلاحات نافذ کیں ، عوام سے رابطہ میں رہے جبکہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا بنانا ہے جس کا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کردار رہا ہے ۔ دوسری طرف تاحال نئے آئی جی خیبر پختونخوا کا اعلان یا نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا ہے ۔