17-08-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے اختتام پر ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تازہ رینکنگ میں بھی انڈین کرکت ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 100 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، پاکستان 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، سری لنکا 90 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 75 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، بنگلا دیش 69 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے

بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ 941 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، پوجارا چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، جونی بیرسٹو چھٹے، اظہر علی ساتویں، ہاشم آملہ آٹھویں، لوکیش راہول نویں اور رہانے دسویں نمبر پر ہیں۔