16-06-2017

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں آٹھ وکٹ سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ون ڈے کرکٹ  ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئی ہے۔سری لنکا کی ٹیم رینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ میں مسلسل تین ون ڈے میچ جیتنے کے بعد پاکستان93پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔بنگلہ دیش دو پوائنٹس کے فرق سے چھٹے نمبر پر ہےجبکہ جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔