08-11-2017

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ میں پاکستان ٹی 20 فارمیٹ میں پھر پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق 20 دسمبر 2017 سے 3 فروری2018 ء کے دوران 10 ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے، جن میں 3 میچز سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ 7 دیگر مقابلوں میں نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز ، پاکستان کا آسٹریلیا سے آمنا سامنا ہوگا، جس کے بعد عالمی درجہ بندی میں ٹی 20 کے کنگ کا فیصلہ آسان ہو جائے گا۔

اس وقت عالمی درجہ بندی میں پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز یکساں 120 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری، انگلینڈ اور بھارت 119 پوانٹس لے کر چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ عالمی رینکنگ میں جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔