23-06-2017

خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز کل ہفتے سے ہو رہا ہے جس میں دنیا کے ٹاپ آٹھ ٹیمیں ٹرافی کےلئے مدمقابل ہوں گی جبکہ آسٹریلیا ء کی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا ۔جبکہ آسٹریلیا ء نے چھ مرتبہ وویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے انگلینڈ نے تین مرتبہ جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک بار ورلڈ کپ جیتا ہے ۔

ہفتے کو انگلینڈ میں شروع ہونے والے وویمنز ورلڈ کپ دو ہزار سترہ میں افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا جبکہ دو سرے میچ میں انگلینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہوں گے ۔میگا ایونٹ میں انگلینڈ ، آسٹریلیاء، پاکستان ، نیوزی لینڈ ، بھارت ، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ پچیس جون کو جنوبی افریقہ ، دوسرا ستائیس جون کو انگلینڈ ، تیسرا میچ دو جولائی کو بھارت ، چوتھا میچ  گیارہ جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ لیگ کا ساتواں او رآخری میچ پندرہ جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل اٹھارہ جولائی اور دوسرا بیس جولائی کو جبکہ فائنل تئیس جولائی کو کھیلا جائے گا۔