06-09-2017

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق  جنوبی افریقہ 5957 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 5505 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،بھارت 5266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان  3885 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

 ون ڈے بالنگ کیٹیگری میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلےنمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹاک تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر بھومرا 27 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔