12-04-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ون ڈے سیریز کے بعد  ون ڈے کرکٹ ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے ۔

تازہ رینکنگ کےمطابق پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو ہرانے پر ایک پوائنٹ ملا ہے اور اس طرح پاکستان 90 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

 رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کی پہلی،آسٹریلیا کی دوسری،نیوزی لینڈ کی تیسری،بھارت کی چوتھی،انگلینڈ کی پانچویں، سری لنکا کی چھٹی جبکہ بنگلہ دیش کی ساتویں پاکستان کی آٹھویں  پوزیشن ہے  جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان سے ہارنے کے بعد نویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔