16-05-2017

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-1 سے فتح کے باوجود آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم بھی آٹھویں نمبر پر موجود ہے تاہم اسے ایک پوائنٹ ملا ہے۔

بیٹنگ میں اظہر علی ایک درجے بہتری ملنے پر ساتویں نمبر پر آگئے، یونس خان 2 درجے تنزلی پر 16 جبکہ مصباح سترہ ویں پوزیشن پر ہے ۔

بولنگ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے 13ویں پوزیشن برقرار رکھی، پیسر محمد عباس نے بلندی کی جانب سفر جاری رکھا، وہ 17 درجے کی چھلانگ لگا کرکیریئر بیسٹ 44ویں نمبر پر آگئے،حسن علی نے 96ویں نمبر سے رینکنگ میں انٹری ڈالی، انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔