02-08-2017

آئی سی سی نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے بعد پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

 بیٹنگ میں پاکستان کے اظہر علی کی گھر بیٹھے 2 درجہ ترقی ہو گئی ہے اور وہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ڈی کاک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

بیٹنگ کی پہلی 5 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سٹیو سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، جوئے روٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، یاسر شاہ 14 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارتی سپنر رویندرا جدیجا بدستور بولرز میں سرفہرست ہیں جبکہ ان کے ساتھی روی چندرن ایشون دوسری پوزیشن  پر موجود ہے ۔

آل راﺅنڈرز کی پہلی چار پوزیشنز میں تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ انگلش آل راﺅنڈر بین اسٹوکس ایک درجہ بہتری کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔