18-09-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بولر عماد وسیم 742 پوائنٹس کے ساتھ بہترین بولر قرار پائے ہیں جبکہ بھارتی باولر جسپریت بھمرا ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر 719 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی 826 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، آسٹریلوی بلے باز ایرن فنچ 787 پوائنٹ کےسات دوسری جبکہ این لیوس 780 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔پاکستان کے نوجوان اسٹار بلے باز بابراعظم 21 درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔

 ٹی ٹوائنٹی ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، پاکستان دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر ہیں۔