10-03-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان پوائنٹس ٹیبل آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، پاکستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔