02-06-2017

آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی خواتین ٹیم انگلینڈ روانہ ہو گئی۔

 چوبیس جون سے شروع ہونیوالے ورلڈ کپ میں  پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم  کی قیادت ثنا میر کریں گی۔ ورلڈ کپ سے قبل وویمنز ٹیم کا 15 روزہ تربیتی کیمپ اور پانچ پریکٹس میچز ہوں گے۔

ایونٹ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم  روایتی حریف بھارت کیخلاف 2 جولائی مدمقابل ہوں گی ۔