06-11-2017

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹ کی تاریخی فتح سمیٹ لی ہے۔

چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ وویمن ٹیم نے پاکستان کو ایک سو چھپن رنز کا ہدف دیا۔ ثناء میر نے 25 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 جواب میں کپتان بسمہ معروف کے ناٹ آؤٹ چھتیس رنز کی بدولت قومی ٹیم نے ہدف انچاسویں اوور میں پانچ وکٹ پر پورا کر لیا۔

 تاریخی شکست کے باوجود کیویز نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ ثنا میر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔