06-07-2017

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 159 رنز سے شکست دے کر لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔

لیسٹر میں کھیلے گئےمیچ میں آسٹریلین ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 290 رنز کا مجموعہ حاصل  کیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان ثنا میر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کا آغاز تباہ کن رہا اور 39 رنز پر ابتدائی چار بلے باز پویلین لوٹ گئیں۔

جبکہ  پوری ٹیم 131 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی کرسٹین اور گارڈنر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور 159 رنز کی شاندار فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔