27-02-2017

آئی سی سی نے ٹیسٹ  پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔

 پاکستان کے اظہر علی اور یونس خان بدستور ساتویں اورآٹھویں درجے پر موجود ہیں۔

رینکنگ کے مطابق  آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ  پہلے ،  ویرات کوہلی  دوسرے ، انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 ٹیسٹ بولرز میں بدستور ایشون ہی ٹاپ پر موجود ہیں، پاکستان کے صرف دو بولرز ٹاپ ٹین میں موجود ہیں جن میں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ 17 اور فاسٹ بولر وہاب ریاض 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں، رویندرا جڈیجا کا تیسرا نمبر ہے۔