22-03-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔

جاری کی گئی  ٹیسٹ پلیئر ز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روندرا جدیجہ نمبر ون باؤلر ہیں، آر ایشون دوسرے اور رنگانا ہیراتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ باؤلرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں موجود نہیں جبکہ یاسر شاہ کا 16 واں نمبر ہے۔

 جبکہ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔جبکہ پوجارہ نے 4 درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔روٹ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے اور کین ولیم سن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے اظہر علی نے ایک درجے ترقی کے بعد چھٹی اور یونس خان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت کی پہلی، آسٹریلیا کی دوسری اور جنوبی افریقا کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔