09-08-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے دس بہترین بولروں میں بھارت کے روندر جڈیجہ کی  پہلی پوزیشن ،انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن دوسرے ، بھارت کے ایشون تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ چوتھے اور سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق آل راونڈر کی نئی درجہ بندی میں انڈیا کے روندرجڈیجہ پہلے، بنگہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، انڈیا کے ایشون تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے اور انگلینڈ ہی کے بین سٹوکس پانچویں نمبر پر ہیں۔

نئی درجہ بندی کے مطابق دس بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ پہلی پوزیشن پر ، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور انڈیا کے چیتیشور پجارا  تیسری ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن  چوتھی، ویراٹ کوہلی پانچویں، اجنکیا ریہانے چھٹی اور جونی بریسٹو دو ساتویں ، پاکستان کے اظہر علی دو درجہ تنزلی کے بعد چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملا نویں اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔