03-04-2017

آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم رینکنگ جاری کردی ہے ۔

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 2 درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم براجمان تھی۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر 127 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دیگر ٹیموں میں انگلینڈ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔