12-06-2017

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں گروپ بی کے انتہائی اہم میچ  میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ  کیا اور اب سے کچھ لمحے پہلے تک  سری لنکا نے            ایک وکٹ  کے نقصان پر باسٹھ رنز  بنائے تھے ۔
واضح رہے کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

 پاکستان نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے جن میں سے ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح حاصل ہوئی جبکہ سری لنکا نے بھی دو میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی اور دوسرے میں ہار اس کا مقدر بنی تھی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بھارت نے جنوبی افریقہ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیاتھا۔