13-04-2017

آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی2017 کیلئے سفیروں کا اعلان کردیا ہے۔میگا ایونٹ کے لئے8 سفیر مقرر کئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان سے شاہد آفریدی کو چیمپئنزٹرافی کا سفیر مقررکیا گیا ہے جبکہ بنگلادیش کے حبیب البشر،انگلینڈ کے این بیل، نیوزی لینڈ کےشین بونڈ ، آسٹریلیا کے مائیک ہسی، بھارت کے ہربھجن سنگھ ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ سفیروں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی ، جس میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی عالمی درجہ بندی کی سرفہرست 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے علاوہ میزبان انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی شامل ہوگی ۔چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اوول میں ہوگا، 4 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت برمنگھم میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے جو بلاشبہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا۔ فائنل 18 جون کو اوول ہی میں کھیلا جائے گا۔