02-11-2017

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ اور سوویئنر جاری کیے ہیں۔

پاکستان پوسٹ  کے مطابق  50ہزار سوویئنر شیٹ اور تین لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔

 اور یہ سوویئنر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر آج سے دستیاب ہوں گے۔تین ٹکٹوں کے سیٹ کی قیمت 30 روپے جبکہ سوویئنر شیٹ کی فی کس قیمت 50 روپے ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔