28-03-2017

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اس وقت دنیا بھر کے دورے پر ہے اور اسی سلسلے میں کل بدھ کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 29 مارچ کو کراچی پہنچے گی اور 30 مارچ کو ایدھی ہومز، مہاٹا پیلس اور جامعہ کراچی لے جائے گی جہاں شائقین ٹرافی کا استقبال کرتے ہوئے اس کے ساتھ ٹرافی لیں گے۔

اس ٹرافی کے سفر کا آغاز 21 دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ہوا جہاں اس تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی تھی۔اس کے بعد سے ٹرافی دنیا بھر کے مختلف شہروں کا سفر کر رہی ہے۔ کراچی میں آمد اس کا ساتواں قیام ہےاور اس کے بعد یہ انگلینڈ پہنچنے سے قبل جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ بھی جائے گی۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز رواں سال یکم جون سے میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا۔