19-04-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کیلئے کمنٹیٹرز کے پینل کے ساتھ ساتھ 34 کیمروں کے ساتھ ہر میچ کی کوریج کا اعلان کردیا ہے۔

 آئی سی سی حکام کے مطابق  کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ٹریکنگ کا استعمال بھی کیا جائے گا۔دنیا کی آٹھ بہترین ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا آغاز یکم جون سے میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا اور ٹورنامنٹ کے تمام 15 میچوں میں 34 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے ایونٹ کے کمنٹری پینل کیلئے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹرز سمیت 15 مشہور و معروف ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں رکی پونٹنگ، برینڈ میک کولم، کمار سنگاکارا اور گریم اسمتھ پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی وی پر تبصرے کرتے نظر آئیں گے۔

کمنٹری پینل میں اس کے ساتھ ساتھ ساروو گنگولی، سنجے منجریکر، شین وارن، مائیکل سلیٹر، ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن، شان پولاک، رمیز راجہ، ای این بشپ، سائمن ڈول اور اطہر علی خان شامل ہیں۔