07-06-2017

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی ہے۔اس فتح کے نتیجے میں انگلینڈ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تین سو دس رنز بنائے

جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ساری ٹیم 44.3 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا۔انگلینڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ اور آآسٹریلیا کے کا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔