08-06-2017

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 19 رنز سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 220 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم  نے 27 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے کہ بارش کی مداخلت کے باعث میچ کو روکنا پڑا اور میچ کے دوبارہ شروع نہ ہونے پر  ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان نے 19 رنز سے کامیابی سمیٹی اور 2 پوائنٹس حاصل کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آخری بار 7 مارچ 2015 کو ورلڈکپ کے میچ میں مدمقابل آئی تھیں جس میں  پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 29 رنز سے فتح سمیٹی تھی۔