08-05-2017

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 18مئی سے برمنگھم میں شروع ہو گا ۔

کیمپ جوائن کرنے کیلئےکپتان سرفراز احمد سمیت 8کھلاڑی ویسٹ انڈیز جبکہ 7پلیئرز16مئی کو لاہور سے انگلینڈ پہنچیں گے۔کیمپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 27مئی کو بنگلہ دیش جبکہ دوسرا 29مئی کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا 4جون کو روائتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہوگا۔