17-04-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کےلئے پاکستانی ٹیم کے  پندرہ رکنی ٹیم کی فہرست آئی سی سی کو بھیج دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  ضرورت پڑنے پر  پندرہ رکنی ٹیم میں تبدیلی 24مئی تک کی جاسکتی ہے۔24مئی سے ٹیمیں انگلینڈ پہنچنا شروع ہوجائیں گی جہاں وہ وارم اپ میچ کھیلیں گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے پندرہ ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ ، اور شاداب خان شامل ہوں گے۔