01-06-2017

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ سے آج اوول میں شروع  ہوگیا ہے ۔

 اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کا پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔گروپ اے میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان،بھارت ،سری لنکا اورجنوبی افریقہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا میچ جمعے کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ  گروپ بی میں پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گا۔