20-04-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے وارم اپ میچز کا آغاز 26مئی سے ہوگا۔ پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اورسری لنکا مد مقابل آئیں گے۔

پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 27مئی کو بنگلہ دیش جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 29مئی کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔

بھارت 28مئی کو نیوزی لینڈ اور 30مئی کو بنگلہ دیش کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا،سری لنکا اورنیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ 29مئی کو ہوگا۔