29-06-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے بین الاقوامی کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق اب امپائرز فٹ بال کی طرح میچ کےدوران جھگڑنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے جبکہ امپائر کے فیصلے پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔

آئی سی سی کی ورلڈ گورننگ باڈی کے سالانہ جنرل اجلاس میں متعارف کرائے گئے نئے قوانین کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔

نئے قوانین میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی ہے

ٹی ٹوئنٹی سمیت تمام بین الاقوامی میچوں میں ڈی آر ایس کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں 80 اوورز کے بعد نئے ریویو ملنا بند ہو جائیں گے۔

آئی سی سی نے بلا اور گیند کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بلے کے سائز کی حد مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے منظوری کے بعد اب ان نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔