02-05-2018

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کے پوائنٹس میں کمی بیشی ہوئی ہے تاہم ان کی پوزیشنز برقرار ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔ بھارت کی ٹیم نے4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ جنوبی افریقہ کے 5 پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم وہ اب بھی دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔ بنگلہ دیش آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔