08-08-2017

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس میں بھارت 123پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر براجمان ہے۔ساﺅتھ افریقہ انگلینڈ سے آج کی سریز ہارنے کے باوجود 110پوائنٹس دوسے نمبر جبکہ انگلینڈ105پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں آسٹریلیا کی تیسر ی پوزیشن انگلینڈ نے چھین لی،اب آسٹریلیا 100پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ،نیوزی لینڈ 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،جبکہ پاکستان  93پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔اسی طرح سری لنکا  بیانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ، ویسٹ انڈیز پچھتر پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ، بنگلہ دیش انہتر پوائنٹس کے ساتھ نویں پر موجود ہے جبکہ زمبابوے بغیر کسی پوائٹس کے دسویں نمبر پر موجود ہے۔