17-10-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح  کیا ہے کہ پاکستان اسی صورت میں آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے لیگ پر دستخط کرے گا اگر بھارت اس کے ساتھ کھیلنے کے معاہدے کی پاسداری کرے گا۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ دنوں آکلینڈ میں ہونے والے اپنے اجلاس میں ٹیسٹ اور ون ڈے لیگ کی اصولی منظوری دی ہے ۔ٹیسٹ لیگ میں جو 2019 کے عالمی کپ کے بعد شروع ہوگی نو ٹیمیں حصہ لیں گی اوراس میں ہر ٹیم کو دو سال کے عرصے میں اپنے ملک اور ملک سے باہر چھ ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہوں گی جبکہ ون ڈے لیگ میں تیرہ ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس میں ہر ٹیم کو آٹھ سیریز کھیلنی ہیں ۔