30-10-2017

آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے ٹیموں کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ تھری میں جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ فہرست میں پاکستان کی بدستور چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے کے بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سرفہرست ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں پاکستان کے نوجوان بولر حسن علی سرفہرست ہیں جبکہ ٹاپ 20 کی فہرست میں حسن علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔

ون ڈے کے آل راؤنڈر میں محمد حفیظ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے عماد وسیم کا 14 واں نمبر ہے۔