21-11-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پھیپھڑوں کے مہلک مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں پھیپھڑوں کے مہلک امراض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور مریضوں کو صحت کی بہتر نگہداشت کےلئے قائل کرنا ہے۔

عالمی ادارے صحت کے جائزہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اکیس کروڑ افراد پھیپھڑوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہیں ۔

اس مہلک مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرکاری اور نجی سطح پر سیمیناز اور ورک شاپس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پھیپھڑوں کے مہلک امراض سے متعلق لوگوں میں آگاہی سے پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔