08-09-2017

ملک بھر میں یوم بحریہ آج روایتی جوش جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،1965 ء کی جنگ میں بھارت کے خلاف پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں ایک طرف پاکستان کی بری اور فضائی افواج دشمن پر اپنی بالادستی تسلیم کرارہی تھیں ،تو دوسری طرف پاک بحریہ بھی کسی سے پیچھے نہیں تھی۔ پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔