05-06-2018

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی سینکڑوں افراد آج شہر کے تمام مساجد میں اعتکاف پر بیٹھ  رہے ہیں جبکہ  خواتین بھی  گھروں میں اعتکاف پر بیٹھ  رہی ہیں۔
رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی رحمتوں اوربرکتوں سے معمور ہے لیکن رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلتہ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر کے اپنا ناطہ اللہ تعالیٰ سے جوڑ دیتے ہیں رمضان المبارک کے آخری عشر ے میں رب العزت کی خوشنودگی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم ؐ کی سنت ہے ۔
اس سلسلے میں پشاور کے سینکڑوں مساجدوں میں آج عصر کے بعد اعتکاف پر ہزاروں افراد بیٹھ جائینگے اعتکاف پر بیٹھنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک بیٹھیں رہینگے ۔