10-04-2018

 آج پاکستان میں یوم دستور اس تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ آئین کی بالادستی برقرار رکھی جائے گی۔

پاکستان کا آئین قومی اسمبلی نے 10اپریل 1973ء کو منظور کیا تھا اور 12 اپریل 1973ء کو صدر نے اس کی توثیق کی تھی۔سینیٹ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے طور پر وجود میں آیا جس میں تمام صوبوں کو یکساں نمائندگی دی گئی۔

یوم دستور کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔