06-11-2017

آزاد کشمیرسمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام   چھ نومبر 1947کو سانحہ جموں و کشمیر کی یاد میں آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں، یہ دن پورے آزاد جموں کشمیر پاکستان اور پوری دنیا میں کشمیری شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

1947 میں آج ہی کے دن ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، جو ہجرت کرکے پاکستان جارہے تھے۔ یاد رہے کہ پانچ نومبر  انیس سو سینتالیس کواعلان کیا گیا کہ پاکستان جانے کیلئے مسلمان پولیس لائنز میں اکٹھے ہوجائیں، اگلے دن خواتین اور بچوں سمیت مسلمانوں کو ٹرکوں میں بھر کر پاکستان کیلئے روانہ کیا گیا، تاہم منزل پر پہنچے سے قبل ہی بھارتی اور ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ان کو قتل کردیا۔

آزاد کشمیر میں شہدائے جموں کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف تقریبات میں تحریکِ آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا عائدہ کیا جائے گا۔