16-03-2017

رواں سال ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس میں پاکستان کا نام شامل نہیں،اس کی جگہ برطانیہ کو ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے

چھ ممالک کی ٹیموں کے درمیان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اپریل سے ملائشیا کے شہر ایپو میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل 6 مئی کو ہوگا۔

منتظمین کے مطابق ایونٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، جاپان، بھارت اور میزبان ملائشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔دوسری طرف رپورٹس کے مطابق  پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے، جس میں اس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شامل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان شروع سے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلتا آ رہا ہے۔ اس لیے اسے ایونٹ میں شامل کیا جائے ۔

یاد رہے کہ  گزشتہ سال ہونے والے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سات ٹیموں میں پانچویں پوزیشن تھی۔