22-03-2017

آرمی ایکٹ ترمیمی بل اور فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں 28 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی۔ ووٹنگ میں 259 ارکان نے حصہ لیا۔ 255 ارکان نے آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ ڈالا جبکہ چار نے بل کی مخالفت کی۔اٹھائیسویں آئینی ترمیم 7 جنوری دو ہزار سترہ سے لاگو ہو گی جو دو برس کیلئے نافذالعمل رہے گی۔ اس سے پہلے ایوان نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل 2017ء بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

 اسی طرح قومی اسمبلی نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ کمیٹی ہر 3 ماہ بعد اپنی رپورٹ سینٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ 28 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظوری اور صدر کے دستخط کے بعد آئین کا حصہ بن جائے گی۔