17-03-2017

آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، چین کے عسکری حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، معیشت، دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی قیادت نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے کی شرکت پر عسکری قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔