10-08-2017

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور نے آرکیٹکچر اور کمپویٹر سائنس کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

ڈین فیکلٹی انجینئرنگ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق ایٹا ٹیسٹ کےلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ سترہ اگست مقرر کی گئی ہے ٹیسٹ ستائیس اگست کو منعقد ہوگا جبکہ پراسپیکٹس اٹھائیس اگست سے دستیاب ہوں گے اس طرح داخلے چودہ ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز پچیس ستمبر سے کیا جائے گا۔