14-09-2017

آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ 

لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  174 رنز  بنائے  اور آخری دو  گیندوں پر ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 6 رنز درکار تھے  اور پریرا نے رومان رئیس کو شاندار چھکا رسید کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

 ہاشم آملہ 72 جبکہ پریرا 19 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ شاندار کارکردگی پر پریرا کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔