11-09-2017

آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سات  ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا، 13 ستمبر کو دوسرا جبکہ 15 ستمبر کو تیسرا میچ ہو گا جس کے بعد ورلڈ الیون کی ٹیم 16 ستمبر کو واپس روانہ ہو جائے گی

دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونیوالے ٹی ٹوینٹی میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے اور ان میچز میں دی جانے والی پرفارمنسز کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بھی اثر انداز ہوں گی۔