23-10-2017

آزاد جموں و کشمیر کے 70 ویں یوم تا سیس کی تقریبات آج شروع ہو گئی  ہیں جو پورا ہفتہ جاری رہیں گی جبکہ آزاد جموں و کشمیر کا یوم تاسیس کل منگل کے روز پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

دن کا آغاز دارالحکومت مظفر آباد میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔  کل منگل کے روز آزاد جموں و کشمیر میں عام تعطیل ہوگی۔

اس دن کی مناسبت سے پورے آزاد کشمیر میں پرچم کشائی کی تقریبات ، سیمینار اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔