December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے سترہ رکنی پاکستانی اسکوارڈ کا اعلان

28-09-2018

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 17 رکنی  قومی کرکٹ اسکواڈ کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور فاسٹ بولر وہاب ریاض اور میرحمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسرشاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دبئی میں 7 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے فوراً بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز شروع ہوگی جس میں دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی

Related posts